30 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومغزہ لہو لہوعید کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے حکومت سندھ...

عید کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کیلئے حکومت سندھ کا اہم اقدام



کراچی:

حکومت سندھ نے عیدالاضحیٰ کے دوران ٹرانسپورٹ کرایوں کی شکایات کے ازالے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی سندھ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز اور ضلعی ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز  کے تمام افسران اور عملے کی تعطیلات منسوخ کردی ہیں۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیلڈ افسران کی جانب سے بروقت ردعمل نہ ملنے پرعوام ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ سے موبائل نمبر 0346-2522641 پر براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اضافی کرایوں  کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے تمام متعلقہ افسران عید کی چھٹیوں کے دوران اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر لاکھوں شہری سفر کرتے ہیں، ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم ان کی سہولت کو ترجیح دیں، متعلقہ افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ عوام کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کسی قسم کی زیادتی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عید کے موقع پرعوام کی مجبوری کا فائدہ اٹھائے، جو بھی پبلک ٹرانسپورٹ میں اضافی کرایہ وصول کرتا ہوا پایا گیا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عوام سرکاری مقرر کردہ کرایوں سے زیادہ ادائیگی نہ کریں، اضافی کرایہ لینے والوں  سے متعلق فوری طور افسران کو آگاہ کریں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات