36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوعمران خان اپنی بہن کے ذریعے لین دین کا پیغام بھیجتے ہیں،...

عمران خان اپنی بہن کے ذریعے لین دین کا پیغام بھیجتے ہیں، پھر مکر جاتے ہیں؛ رہنما ن لیگ


 رہنما لیگ ن اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے تحریک انصاف کے بانی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک طرف بانی تحریک انصاف سیاست دانوں کے بجائے صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی ضد کرتے ہیں۔

بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ اور دوسری جانب عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے پیگام بھجواتے ہیں ہم سے کوئی لین دین کر لیں لیکن پھر 24 گھنٹوں بعد ہی مکر جاتے ہیں۔

ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بارہا واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ جو بات کرنی ہے، سیاستدانوں سے کی جائے لیکن عمران خان ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ اب اگر پی ٹی آئی کے ساتھ مذا کراتی کمیٹی بنتی بھی ہے تو دیکھنا ہو گا کہ کیا پرانے والے ٹی او آرز ہوں گے یا نئے تشکیل دیے جائیں گے؟

رہنما مسلم لیگ ن بیرسٹر عقیل نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج کس لیے ہے؟ پی ٹی آئی احتجاج کی کوئی منطق نظر نہیں آ رہی، ان کی صرف ایک ضد ہوتی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی بہن کے ذریعے ایسے بیانات اس لیے دیتے ہیں کہ حالات کا اندازہ لگا سکیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ اور ورکرز تذبذب کا شکار ہیں اور یہ چاہتے ہیں کہ انہیں اقتدار میں واپس لایا جائے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات