37 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعفت عمر نے پنجاب حکومت کی اہم عہدے کی آفر مسترد کرنے...

عفت عمر نے پنجاب حکومت کی اہم عہدے کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتادی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ عفت عمر نے حکومت پنجاب کی جانب سے اہم عہدے ملنے کی آفر مسترد کرنے کی وجہ بتادی۔ ساتھ میں انہوں نے جلد شادی کرنے کے پیچھے چھپے راز سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

اداکارہ عفت عمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے متعدد سوالات کے جواب دیے اور مخلتف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

اداکارہ عفت عمر نے بتایا کہ میں نے اداکاری سے ریٹائرمنٹ نہیں لی ہے، اچھا اسکرپٹ ملنے پر پروجیکٹس میں کام کرنے کےلیے تیار ہوں۔

اداکارہ نے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں بتایا کہ مجھے شادی کا شوق بہت تھا، اس لیے کیریئر کی بلندی پر پہنچتے ہی شادی کر لی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اپنی زندگی میں محرم مرد کی کمی محسوس ہوتی تھی، والد کا پیار نہ ملنے کے سبب ذہن میں تھا کہ میں بھی کسی کےلیے اہم ہوں، کوئی مرد میرا خیال رکھے اور مجھے اپنائے۔

عفت عمر نے بتایا کہ میں نے اپنے شوہر میں بہت سی خصوصیات دیکھنے کے بعد شادی کا فیصلہ کیا تھا۔

سینئر اداکارہ نے پنجاب حکومت کی جانب سے مشیر برائے ثقافت کی آفر ملنے سے متعلق بھی سوال کا تفصیلاً جواب دیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے پنجاب حکومت کی جانب سے آفر موصول ہوئی تھی، میں نے اس سے متعلق چند میٹنگز میں بھی حصہ لیا تھا مگر مجھے جلد احساس ہو گیا تھا کہ بیوروکریسی کی حکمرانی کے ہوتے ہوئے ثقافت پر کچھ کام نہیں کیا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ جب میں اپنی مرضی سے کام ہی نہیں کر سکوں گی تو پھر عہدہ لینے کا کیا فائدہ؟ یہی وجہ تھی کہ میں نے پنجاب حکومت کی پیشکش پر معذرت کر لی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات