پاکستان کے معروف مزاحیہ فنکار، میزبان اور اداکار شفاعت علی اور ان کی اہلیہ ربیکا فریال کے ہاں خوشیوں کا نیا باب کھل گیا ہے، جنہیں اللّٰہ تعالیٰ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، نومولود کا نام سید مہرز علی رکھا گیا ہے۔
شفاعت علی اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر یہ خوشخبری اپنے مداحوں سے شیئر کی اور ایک خوبصورت فیملی تصویر پوسٹ کی، جس میں وہ اپنی اہلیہ اور تینوں بیٹوں کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں اور سب کے چہروں پر خوشی بھری مسکراہٹیں نمایاں ہیں۔
تصویر کے کیپشن میں لکھا الحمداللّٰہ! اللّٰہ نے ہمیں بیٹے کی نعمت سے نوازا ہے، ہم ابھی اس کے سونے کے اوقات کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں (یا شاید وہ ہمارا شیڈول سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے) مگر دل مکمل طور پر خوش ہیں۔ دعاؤں میں یاد رکھیں۔
مداحوں، ساتھی فنکاروں اور خاندان کے افراد نے سوشل میڈیا پر اس خوشی کے موقع پر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا ہے اور ننھے مہمان کی آمد پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزاحیہ فنکاری میں مہارت رکھنے والے شفاعت علی مختلف شخصیات کی پیروڈی کرکے مداحوں کو ہنسی سے لوٹ پوٹ کرنے پر مجبور کردیتے ہیں۔