30 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹسوئٹزرلینڈ میں دنیا کی بلند ترین تھری ڈی پرنٹڈ عمارت

سوئٹزرلینڈ میں دنیا کی بلند ترین تھری ڈی پرنٹڈ عمارت


تصویر سوشل میڈیا۔

وسطی یورپی ملک سوئٹزرلینڈ کے الپس پہاڑی سلسلے کے دامن میں واقع ایک چھوٹا سا گاؤں میولز ہے جہاں صرف بارہ مستقل رہائشی قیام پذیر ہیں۔ اس علاقے کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ دنیا کی بلند ترین تھری ڈی پرنٹڈ بلڈنگ کی تنصیب کےلیے بہترین جگہ ہے۔

لیکن یہاں کے مقامی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ اس منفرد تنصیب سے یہاں کی آہستہ آہستہ کم ہوتی ہوئی کمیونٹی کو دوبارہ متحرک کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ٹور الووا نامی یہ 30 میٹر بلند تھری ڈی پرنٹڈ بلڈنگ ہے اور اس کا ایک ماڈیولر ڈیزائن ہے جس میں کل 32 انفرادی طور پر پرنٹ شدہ کالم ہیں جو سیمنٹ سے چپکنے کے بجائے دیوہیکل اسکرو اور اسٹیل کیبلز سے جڑے ہوئے ہیں۔

ٹاور کے ٹکڑوں کو پرنٹ کرتے وقت اسٹیل کا کوئی فریم استعمال نہیں کیا گیا تھا، لیکن اس کے تخلیق کاروں کا دعویٰ ہے کہ ٹاور کی طرف سے دکھائی جانے والی تکنیکی اختراعات اسے انتہائی محفوظ اور آسان بناتی ہیں، تاکہ ضرورت پڑنے پر اسے توڑنا اور منتقل کرنا آسان ہو۔

ٹور الووا  کے آفیشل پیج پر تحریر ہے کہ اسکی تکنیکی اختراعات میں پتلی دیواروں والے، مادی موثر اجزاء کے ساتھ تھری ڈی پرنٹڈ کنکریٹ کا ساختی استعمال، نیز مستقبل کے دوبارہ استعمال کے لیے ماڈیولر تعمیرات شامل ہیں۔

ٹور الووا کی اہم کنٹری بیوش میں تھری ڈی پرنٹ شدہ کنکریٹ کو تقویت دینے کے لیے نئے ساختی حل ہیں، جو کہ اس شعبے میں اب تک کے اہم چیلنجوں میں سے ایک ہے۔

اس ریسرچ فیلڈ کی ایجادات کسنٹرکشن میں بنیادی تبدیلی لائے گی اور مزید پائیدار تعمیراتی طریقوں کی راہ ہموار کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات