33 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںخاتون جھلس کر جاں بحق، والد نے شوہر پر جلانے کا الزام...

خاتون جھلس کر جاں بحق، والد نے شوہر پر جلانے کا الزام لگادیا


فائل فوٹو

میرپورخاص میں خاتون جھلس کر جاں بحق ہوگئی، خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی کو داماد نے جلا کر مار دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ اریگیشن کالونی میں سرکاری کوارٹر میں پیش آیا جہاں سے خاتون کی جھلسی ہوئی لاش اسپتال لائی گئی۔

خاتون کے والد نے الزام لگایا کہ بیٹی اور داماد میں گھریلو جھگڑا چل رہا تھا، داماد نے بیٹی کو جلا کر مار دیا۔

دوسری جانب شوہر نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بیوی نے خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات