30 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومقومی خبریںحافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات

حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات


حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات—تصویر بشکریہ حافظ نعیم الرحمٰ فیس بک پیج

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔

ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی کیا۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیر کے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل پر زور بھی دیا گیا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے پاک افغان تعلقات کی اہمیت سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو آگاہ کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو حافظ نعیم الرحمٰن نے پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل پر پارٹی پالیسی سے بھی آگاہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات