27 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجلد پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھوئی ہوئی پہچان واپس دلائیں گے، حذیفہ...

جلد پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھوئی ہوئی پہچان واپس دلائیں گے، حذیفہ رحمان


وزیر مملکت برائے قومی ثقافت اور ورثہ حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ جلد پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھوئی ہوئی پہچان واپس دلائی جائے گی۔

اسلام آباد میں حذیفہ رحمان کی سربراہ میں پاکستان میں فلم اور سینما انڈسٹری کی بحالی سے متعلقہ اجلاس ہوا۔

وزیر مملکت نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تحریری تجاویز طلب کرلیں اور کہا کہ حتمی روڈ میپ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔

حذیفہ رحمان کا کہنا ہے ہمارا عزم ہے کہ جلد پاکستان کی فلم انڈسٹری کو کھوئی ہوئی پہچان واپس دلائی جائے گی ۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ماضی میں فلم اور سینما حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں رہا، لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اس شعبے کو ترجیح دینا ایک خوش آئند قدم ہے۔

فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ فلم اور سینما ایک دوسرے کے بغیر مکمل نہیں۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات کے نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ 2018ء کی فلم پالیسی پر جزوی عملدرآمد جاری ہے تاہم اس پر اب مزید تیزی سے اقدامات کئے جائیں گے۔

وزیر مملکت حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کی بحالی وزیراعظم کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی فلم اور سینما انڈسٹری جلد ہی عالمی سطح پر اپنی پہچان دوبارہ حاصل کرے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات