37 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجب بھی ملک کی نمائندگی کرتا ہوں تو دل سے 100 فیصد...

جب بھی ملک کی نمائندگی کرتا ہوں تو دل سے 100 فیصد دیتا ہوں: ہمایوں سعید


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ہمایوں سعید نے نیٹ فلکس سیریز دی کراؤن میں پاکستان کی نمائندگی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان کی نمائندگی کرتا ہوں تو دل سے 100 فیصد دیتا ہوں۔

پاکستان کے صفِ اول کے سپر اسٹار ہمایوں سعید عید الاضحیٰ پر اپنی نئی فلم  لو گرو کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آ رہے ہیں۔

 انہوں نے حالیہ گفتگو میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی سے متعلق اپنے تجربات شیئر کیے، خاص طور پر نیٹ فلکس کی معروف سیریز دی کراؤن میں اپنے کردار پر روشنی ڈالی۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ جب کوئی فنکار پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، تو یہ محض ایک کردار نہیں بلکہ پورے ملک کی عزت اور وقار کی بات ہوتی ہے۔

 انہوں نے بتایا کہ دی کراؤن میں کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز تھا اور میں نے اس پراجیکٹ میں پوری لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حصہ لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ جب بھی پاکستان کی نمائندگی کروں، تو اپنی بھرپور محنت اور دیانت کے ساتھ کروں، دی کراؤن کی ٹیم بہت معاون تھی۔ 

ہمایوں نے بتایا کہ ٹیم نے سمجھا کہ تھا میں ایک بین الاقوامی اداکار ہوں جو عموماً اردو میں کام کرتا ہے، مگر میں نے اپنی پوری کوشش کی، وقت کی پابندی کی اور کردار میں مکمل طور پر ڈوبا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی پراجیکٹس میں کام کرتے وقت چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی بہت خیال رکھنا پڑتا ہے، کیونکہ آپ صرف خود نہیں بلکہ اپنی شناخت اور قوم کا تاثر بھی پیش کر رہے ہوتے ہیں۔

ہمایوں سعید ایک کامیاب اداکار اور فلم و ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں، ان کے مداح ان کی اداکاری کے ساتھ ساتھ ان کی عاجزی اور محنت کو بھی سراہتے ہیں، دی کراؤن میں ان کی پرفارمنس کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی ملی، اور یہ پاکستان کےلیے بھی ایک فخر کا لمحہ تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات