30 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومقومی خبریںترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کی تیاری شروع

ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کی تیاری شروع


آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے لیے تجاویز کی تیاری شروع کردی گئی، سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو طلب کیا گیا ہے۔

زرائع کے مطابق اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت ہو گا جس میں وفاقی وزارتوں اور چاروں صوبوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں آئندہ مالی سال کی پی ایس ڈی پی کی منظوری دی جائے گی۔

زرائع  کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ پی ایس ڈی پی کی مد میں 952 ارب روپے تک فنڈز فراہم کرنا چاہتی ہے۔

زرائع نے بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی کو پی ایس ڈی پی کے لیے وزارتوں اور اداروں سے 2900 ارب روپے کی تجاویز آئیں۔

وزیر منصوبہ بندی نے پی ایس ڈی پی مد میں 1650 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کر رکھی ہے، ذرائع

ترقیاتی بجٹ کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل دے گی،ذرائع

سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی آیندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ ہدف کی بھی منظوری دے گی، ذرائع

قومی اقتصادی کونسل کے آئندہ اجلاس کی تاریخ کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات