پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے بیٹی کی پیدائش کے بعد 15 کلو وزن کم کیا ہے۔
کرن اشفاق نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں وزن کم کرنے کےلیے جدوجہد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ میں نے صبروتحمل اور مستقل مزاجی کے ساتھ 15 کلو وزن کم کیا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں نے اپنا وزن صرف اپنے جسم کےلیے نہیں بلکہ اپنی ذات کےلیے کیا ہے تاکہ اپنے بچوں کے پیچھے بھاگ سکوں اور اپنے آپ کو ہمت دے سکوں۔
اُنہوں نے ماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنا وزن اس لیے کم نہیں کیا کہ میں دوبارہ پہلے جیسی نظر آنا چاہتی ہوں بلکہ اس لیے کم کیا ہے تاکہ پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر اپنی معمول کی زندگی کی طرف واپس آؤں۔
کرن اشفاق نے اپنی پوسٹ کے آخر میں اپنے فٹنس ٹرینر کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور وزن کم کرنے کےلیے اداکارہ کی ہمت اور مستقل مزاجی کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔