30 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومجرم و سزابہاولنگر: واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے...

بہاولنگر: واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق



لاہور:

بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چشتیاں تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی پانی کے کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری میں تصادم ہوا، مقتولین میں 55 سالہ محمد امین، 30 سالہ وحید، اور 28 سالہ سعید شامل ہیں۔

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور  شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔ ڈپی پی او بہاولنگر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات