27 C
Lahore
Sunday, June 1, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبنگلادیش سے دوسرا میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

بنگلادیش سے دوسرا میچ، پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم نے ایک تبدیلی کی ہے، فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کے اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، حسن علی، حارث روف اور ابرار احمد شامل ہیں۔

بنگلادیش کی فائنل الیون میں لٹن داس، توحید ہردوئی، تنزید حسن، ذاکر علی، پرویز حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، شریف الاسلام، تنظیم حسن ثاقب، حسن محمود اور شمیم حسین شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات