30 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ، بھارتی نژاد ملزم عدالت میں...

برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ، بھارتی نژاد ملزم عدالت میں پیش


برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ کرنے والا بھارتی نژاد شہری لندن کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

بھارتی نژاد انکیت لو نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کی عدالت میں پیشی پر بیان دیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن پر حملے کے وقت ذہنی طور پر پریشان تھا۔

ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی ہائی کمیشن کی عمارت کے شیشے بھی توڑ چکا ہے۔

انکیت لو نے بتایا کہ والدین کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں قتل کیا گیا جس کا اس پر گہرا اثر پڑا۔

ملزم انکیت لو نے عدالت سے اپیل کی کہ اس کی ذہنی کیفیت اور پس منظر کو مدنظر رکھا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات