30 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومقومی خبریںبانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا مضبوطی سے...

بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں، علیمہ خان


بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔ 

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔ 

انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ 

علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان سے مانگا کیا گیا تھا، دو سال پہلے کہا گیا تھا کہ آپ تین سال خاموش رہیں حکومت چلنے دیں۔ 

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا کہ وہ تین سال کیا تین منٹ نہیں جھکیں گے، نو مئی کے حوالے سے بانی کو کہا گیا کہ معافی مانگ لیں۔

علیمہ خان کے مطابق بانی نے کہا کہ میں نے جواب دیا کہ معافی وہ مانگیں جنہوں نے تشدد کیا۔ 

علیمہ خان نے کہا ہم نے جو بات کی کہ بانی کیا چیز چھوڑیں کہ رہا ہوجائیں، بانی کو قانون کی بالا دستی کے موقف سے پیچھے ہٹنے کا کہا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا اس کے علاوہ کوئی اور بات ہے تو ہمیں بتائیں، 26ویں آئینی ترمیم 8 فروری کے الیکشن میں دھاندلی کو چھپانے کے لیے کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات