30 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے...

ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا


پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے پہلی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کی۔

اس تھرو کے ساتھ ہی ارشد ندیم نے فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارتی کھلاڑی یش نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔

ارشد ندیم کے بعد پاکستان کے یاسر سلطان نے بھی فائنل میں جگہ بنالی ہے، یاسر سلطان نے پہلی ہی باری میں 76.07 میٹر کی تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کے مقابلوں میں نیا اولمپک ریکارڈ قائم کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات