30 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومغزہ لہو لہوارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار آغاز، ایک ہی...

ارشد ندیم کا ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار آغاز، ایک ہی تھرو میں فائنل تک رسائی



GUMI, SOUTH KOREA:

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔ انہوں نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025 کے فائنل راؤنڈ کے لیے باآسانی کوالیفائی کرلیا۔

جنوبی کوریا میں جاری چیمپئن شپ کے دوران گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی شاندار تھرو کی، جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھرو ثابت ہوئی۔

ان کی یہ کارکردگی انہیں نہ صرف فائنل تک لے گئی، بلکہ ایونٹ کے لیے ایک فیورٹ امیدوار بھی بنا دیا۔

مقابلے میں شریک بھارتی ایتھلیٹ یش اپنی پہلی کوشش میں 76.67 میٹر تک نیزا پھینک سکے، جو ارشد ندیم کی کارکردگی سے تقریباً 10 میٹر کم رہی۔

مزید پڑھیں: اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی کارکردگی کا بھارتی ویب سائٹ پر اعتراف

ارشد کی تھرو نہ صرف تکنیکی لحاظ سے مضبوط تھی بلکہ ان کے اعتماد اور فٹنس کا بھی بھرپور مظہر تھی۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔

یہ فاصلہ ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی تھا، جس نے انہیں عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔

ارشد ندیم کی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار واپسی پاکستان کے لیے نہایت خوش آئند ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات