30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومغزہ لہو لہو6 سال بعد روٹی گینگ دوبارہ اکٹھا ہونے پر خوشی ہوئی، حسن...

6 سال بعد روٹی گینگ دوبارہ اکٹھا ہونے پر خوشی ہوئی، حسن علی



لاہور:

قومی فاسٹ بالر حسن علی نے کہا بنگلا دیش کے خلاف میچ میں 6 سال بعد ہمارا روٹی گینگ دوبارہ اکٹھا ہوا جس پر بے حد خوشی ہوئی۔

لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے حالیہ سفر، ٹیم میں واپسی اور مستقبل کے عزائم پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ ان کے لیے خاصے مشکل رہے، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے شاندار کارکردگی دکھا کر انہیں بے حد خوشی ہوئی ہے۔

حسن علی نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ قومی کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں کی جانے والی محنت اور ٹریننگ کو دیا۔

مزید پڑھیں: حسن علی 5 وکٹیں لینے والے چوتھے پاکستانی بولر بن گئے

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بھی اتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں، لیکن اگر آپ اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھیں اور مسلسل محنت کرتے رہیں تو آپ کی کارکردگی بہتر رہتی ہے۔

انہوں نے اپنے پرانے ساتھیوں شاداب خان، فہیم اشرف اور فخر زمان کے ساتھ دوبارہ کھیلنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال بعد روٹی گینگ دوبارہ اکٹھے کھیل رہا ہے، ہم ایک دوسرے کو بہت مس کرتے تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ضرور دستیاب ہوں گے، اور ان کی کوشش ہو گی کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو فائدہ پہنچائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں صرف ایک فارمیٹ تک محدود نہیں رہنا چاہتا بلکہ پاکستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں کھیلنا چاہتا ہوں۔

مزید پڑھیں: کرکٹر کی والدہ کو ڈاکو لوٹ کر فرار، لاکھوں کی مالیت کا پرس چھین لیا گیا

نئے بولنگ کوچ ایشلی کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اچھا وقت گزر رہا ہے اور دونوں کے درمیان گپ شپ بھی ہوتی رہتی ہے، جس سے سیکھنے کا عمل جاری ہے۔

اپنے مداحوں کے لیے حسن علی کا کہنا تھا کہ فینز میری فیملی کا حصہ ہیں، ان کی سپورٹ میرے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔ جب شائقین مجھے ‘جنریٹر’ کہتے ہیں تو میں خوش ہو جاتا ہوں۔

انہوں نے اپنی موجودہ شاندار پرفارمنس اپنی اہلیہ، بچوں اور اپنے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن ان کے لیے خاص ہے۔

 حسن علی نے مزید کہا کہ اگر ہمیں میگا ایونٹس جیتنے ہیں تو ہمیں جدید طرز کی کرکٹ کھیلنی ہو گی، بالکل ویسی جیسی دنیا کی دیگر بڑی ٹیمیں کھیل رہی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات