30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریں24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 67 فلسطینی شہید

24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 67 فلسطینی شہید


تصویر سوشل میڈیا۔

غزہ کی پٹی میں جمعرات کے روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 64 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملوں میں 67 فلسطینی شہید اور 184 زخمی ہوئے ہیں۔ 

وزارت صحت کے مطابق امدادی ٹیموں نے تباہ شدہ علاقوں سے 5 شہیدوں کی لاشیں برآمد کرلی۔ مارچ میں جنگ بندی خاتمے کے بعد اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 986 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 11 ہزار 45 افراد زخمی ہوئے، جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 54 ہزار 249 فلسطینی شہید ہوچکے۔ 

وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد اسرائیلی حملوں میں 1 لاکھ 23 ہزار 492 فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات