30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے: فیصل قریشی

ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے: فیصل قریشی


فواد خان اور ہانیہ عامر پر تنقید سے متعلق فیصل قریشی نے ردِعمل میں کہا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔

مایہ ناز اداکار فیصل قریشی نے حالیہ انٹرویو میں فواد خان اور ہانیہ عامر پر ہونے والی تنقید پر افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اتحاد اور تحمل کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ آرٹسٹ پہلے ہی دباؤ میں ہوتے ہیں، انہیں مزید نشانے پر نہ لیا جائے۔

یہ گفتگو انہوں نے اپنی آنے والی فلم دیمک کی پروموشن کے دوران کی۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ کس نے بولنے کا فیصلہ کیا، کس نے نہیں اور کس نے دیر سے بولا ہمیں اپنے لوگوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے، ہم اتحاد کی بات کرتے ہیں، تو پھر ہم دوسروں سے زبردستی کیوں بولنے کی توقع رکھیں؟ میں اپنا کردار ادا کروں گا۔

انہوں نے فواد خان اور ہانیہ عامر کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ تنقید بالکل اچھی نہیں لگی جو ان دونوں پر کی گئی ہاں، مان لیتے ہیں کہ فواد خان نے پہلگام سے متعلق ٹوئٹ کی، مگر وہ اپنی فلم کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا جس پر وہ 6 ماہ سے کام کر رہا تھا، اس نے آخر کار اپنی بات کہی، ہانیہ نے بھی ٹوئٹ کی اور ماہرہ تو ابتدا سے ہی آواز بلند کر رہی ہیں۔

فیصل قریشی نے اس بات پر زور دیا کہ فنکاروں کو اکثر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو کہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے، لوگ غصے میں آکر فنکاروں کو نشانہ بناتے ہیں، جس سے وہ خطرے میں آ جاتے ہیں، یہی کچھ کبھی جنید جمشید کے ساتھ ہوا تھا، لوگ ان کے خلاف نفرت پھیلا رہے تھے، اور ان پر حملہ تک کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں اس سے متعلق نادیہ خان سے بھی بات کر چکا ہوں۔ میں نے نادیہ خان کو فون کر کے کہا تھا کہ یہ سب نہیں ہونا چاہیے۔ نادیہ میری بہت اچھی دوست ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات