30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومخاص رپورٹکراچی میں انوکھا انڈے کھانے والا بیل توجہ کا مرکز

کراچی میں انوکھا انڈے کھانے والا بیل توجہ کا مرکز


—فائل فوٹو

کراچی میں انوکھا انڈے کھانے والا بیل عیدالاضحیٰ سے قبل ستارہ بن گیا۔

 شہرِ قائد کی مویشی منڈی میں موجود برازیلین نسل کے بیل نے اپنی انوکھی خوراک کی وجہ سے عوام کی توجہ حاصل کر لی ہے یہ بیل روزانہ 3 مرتبہ انڈے کھاتا ہے۔

عیدالاضحیٰ سے قبل جانوروں کی نمائش زوروں پر ہے اور اسی دوران یہ 35 سے 40 من وزنی بیل اپنی غیر معمولی خوراک کی وجہ سے شہر کا مقبول ترین جانور بن چکا ہے۔

بیوپاری کے مطابق اس بیل کو روزانہ صبح، دوپہر اور شام میں انڈے دیے جاتے ہیں، جو اس کی جسمانی ساخت کو بہتر بنانے اور توانائی فراہم کرنے میں مدد دیتے ہیں، بیل کی خوراک میں دیگر معیاری اجزاء بھی شامل ہیں، لیکن انڈوں کا خاص کردار اسے دیگر جانوروں سے ممتاز کرتا ہے۔

بیل کے مالک نے کھیرے جانور کے لیے 10 لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس نسل کے بچے جانور کی اتنی ہی مانگ ہے جبکہ بڑی عمر کے جانور کے اس سے زیادہ پیسے مانگے جاتے ہیں۔

بیل کو دیکھنے کےلیے آنے والے لوگ نا صرف تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں، بلکہ بیل کی خوراک کے بارے میں سوالات بھی کرتے ہیں۔ 

بہت سے افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پہلی بار ایسا بیل دیکھا ہے جس کی خوراک میں انڈے شامل ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات