30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوپاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیا کپ بھارت سے منتقل کرنے...

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان کا ایشیا کپ بھارت سے منتقل کرنے کا مطالبہ


پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے ایشیا کپ بھارت کی بجائے کسی دوسرے مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں یوم تکبیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایشیا ہاکی کپ بڑا ایونٹ ہے، تاہم پاک بھارت تنازعہ کے باعث بھارت میں کھیلنا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ  کھیل سیاست سے دور رکھتے ہیں مگر موجودہ حالات میں پاکستان کا وہاں جاکر کھیلنا بہت بڑا رسک ہے، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن جس مقام کا فیصلہ کرے گی، ہم ہاکی کھیلنے ضرور جائیں گے اور اس کے لیے حکومت کی منظوری بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کا 12 واں ایڈیشن 27 اگست سے 17 ستمبر تک بھارت کے شہر راج گڑھ میں شیڈول ہے، عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2026 کا کوالیفائرہونے کے ناطے اسی ایونٹ کی افادیت مزید بڑھ گئی ہے۔

پاکستان ایشیا کپ جیت کرعالمی کپ  کے لیے کوالیفائی کرنا چاہتا ہے۔ 

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات