37 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان ٹیم سے نظر انداز شاہین آفریدی پر فیفا کی نظر پڑگئی

پاکستان ٹیم سے نظر انداز شاہین آفریدی پر فیفا کی نظر پڑگئی


کراچی (اسٹاف رپورٹر) لگ رہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم شاہین شاہ آفریدی کو بھی بابر اعظم اور محمد رضوان کی طرح کھلانا نہیں چاہتی۔ دوسری جانب فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے شاہین آفریدی کو فٹبال کے عظیم پلیئرز کے ساتھ کھڑا کردیا ہے۔ فیفا ورلڈکپ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نمبر 10 جرسی کے حوالے سے پوسٹ کی گئی ہے جس میں لیونل میسی، نیمار جونیئر اور لوکا موڈرچ کے ساتھ شاہین آفریدی کی جرسی دکھائی گئی ہے۔ فیفا کی پوسٹ کا مقصد ورلڈکپ کے لیے پاکستانی فینز کو متحرک کرنا ہے۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے کپتان اور بہترین بولر کو بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں منتخب نہیں کیا گیا اور جب محمد وسیم جونیئر ان فٹ ہوئے تو سلیکٹرز نے ان کی جگہ عباس آفریدی کو منتخب کر لیا۔ کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ سیریز میں شاہین آفریدی کو مس نہیں کریں گے ۔ واضح رہے کہ شاہین نے پی ایس ایل کے12میچوں میں19وکٹیں لیں ۔ انہیں پی ایس ایل ایکس کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ شاہین آفریدی سلیکٹرز سے ناراض ہیں اور ایک سے زائد انٹر ویوز میں انہوں نے سلیکٹرز پر نام لئے بغیر تنقید کی ہے۔ شاہین کا کہنا تھا کہ میں تبدیل نہیں ہوں گا، جب تک سانس ہے سارے فارمیٹ کھیلوں گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات