36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے ایک اور گولڈ، ایک برانز میڈل جیت لیا

پاکستان نے ایک اور گولڈ، ایک برانز میڈل جیت لیا


ویٹ لفٹر عبدالمالک                                                                                  ویٹ لفٹر رشید خان

دوحہ میں جاری ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شپ میں پاکستانی ویٹ لفٹرز کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے ایونٹ میں ایک اور گولڈ میڈل اور ایک برانز میڈل بھی جیت لیا۔

دوحہ میں ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کے دوسرے روز پاکستان کے رشید خان نے 89 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل حاصل کیا، وہ 50 سالہ ایتھلیٹس کے گروپ میں شریک تھے۔

رشید خان ٹوٹل 170 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہے، انہوں نے اسنیچ میں 80 کلو گرام جبکہ کلین اینڈ جرک میں 90 کلو گرام ویٹ اٹھا کر کامیابی حاصل کی۔

دوسری جانب پاکستان کے عبدالمالک نے برانز میڈل جیتا ہے۔

51 سالہ عبدالمالک نے ٹوٹل 193 کلو گرام وزن اٹھایا،انہوں نے اسنیچ ایونٹ میں 93 اور کلین اینڈ جرک میں 100 کلو گرام وزن اٹھایا۔

ایونٹ میں دو گولڈ اور ایک برانز میڈل کے ساتھ پاکستان کے تمغوں کی تعداد تین ہو گئی۔

اس سے قبل ایونٹ کے پہلے روز مقصود راٹھور نے پاکستان کی جانب سے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات