36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان فٹ بال فیڈریشن الیکشن، محسن گیلانی صدر بن گئے

پاکستان فٹ بال فیڈریشن الیکشن، محسن گیلانی صدر بن گئے


کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) فیفا کے سابق ڈویلپمنٹ آفیسر سید محسن گیلانی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر جبکہ نوید اسلم لودھی، حافظ ذکاء اللہ اور محمد علی نائب صدور منتخب ہوگئے۔ دس سال بعد فیدریشن کے انتخابی معرکہ حیران کن قرار دیا جارہا ہے۔ محسن گیلانی نے 13 جبکہ طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کئے۔ ایگزیکٹو کونسل کیلئے پنجاب سے عابد حسین اور راجہ عامر خان، سندھ سے عارف شہزاد اور وسیم راجہ، بلوچستان سے گل محمد اور شکیل احمد، کے پی کے سے دونوں ارکان کے درمیان مقابلہ ٹائی ہوا جسے کانگریس میٹنگ میں حل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ حاجی ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ الیکشن فری اینڈ فیئر ہوا ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات