سوئی ناردرن گیس کمپنی نے نادہندہ سرکاری اداروں کو واجبات کی ادائیگی کےلیے نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق وفاقی و صوبائی سرکاری اداروں کے ذمے 3.71 ارب روپے سے زائد کے واجبات ہیں۔
سرکاری اسپتالوں کے ذمے واجبات کی مجموعی رقم 1.41 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ پولیس کے اداروں کے ذمے 499.7 ملین روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے۔
ترجمان سوئی ناردرن نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جیلوں کے ذمے واجبات 607.5 ملین روپے تک پہنچ گئے، کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذمے 251.2 ملین روپے کے واجبات ہیں۔
سوئی ناردرن کے ترجمان کے مطابق محکمۂ تعمیراتِ عامہ کے ذمے مجموعی واجبات 141.6 ملین جبکہ وفاق، خیبر پختونخوا، پنجاب کےتعلیمی اداروں کے ذمے مجموعی طور پر 115.28 ملین روپے کے واجبات ہیں۔