32 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںنجی اسکول میں خواتین اساتذہ پر تشدد، ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل...

نجی اسکول میں خواتین اساتذہ پر تشدد، ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل


—’جیو نیوز‘ گریب

جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی کے نجی اسکول میں خواتین اساتذہ پر تشدد کے کیس میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر چالان طلب کر لیا۔

عدالت نے ملزم سے کہا کہ آپ نے ٹیچر پر ہاتھ اٹھا کر سب کو شرمندہ کر دیا ہے، آپ کو اساتذہ کی اہمیت اور ان کی عزت کا علم ہے؟ اگر اساتذہ طلبہ کو کچھ کہتے بھی ہیں تو ان کی بہتری کےلیے ہوتا ہے۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ خواتین اساتذہ پر تشدد کیس میں فرار ملزم ہیڈ کانسٹیبل ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ اہلکار کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم نے خواتین اساتذہ پر تشدد کیا۔

جمشید کوارٹر پولیس نے واقعے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے جمشید کوارٹر میں نجی اسکول میں طالبہ کو معمولی سزا دینے پر خاتون ٹیچر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

نجی اسکول میں خاتون ٹیچر پر تشدد کے خلاف طالبہ، اس کی والدہ، والد اور ماموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ٹیچر کے مطابق طالبہ کا ماموں پستول دکھا کر خود کو ایس ایچ او کلاکوٹ ظاہر کر کے اسکول میں داخل ہوا۔

خاتون ٹیچر کا کہنا تھا کہ طالبہ کے ماموں نے دیگر خواتین اساتذہ سے بھی گالم گلوچ کی اور ان پر تشدد کیا۔

خاتون ٹیچر پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات