36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومتجارتی خبریںمہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے 2 فیصد رہنے کا امکان، ماہانہ اکنامک...

مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے 2 فیصد رہنے کا امکان، ماہانہ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ جاری


وزارت خزانہ نے ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح ڈیڑھ سے 2 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل برآمدات میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 27 ارب 27 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا اپریل درآمدات 11.8 فیصد اضافے سے48.61 فیصد تک پہنچ گئیں۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل کرنٹ اکاؤنٹ 1 ارب 88 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں2.8 فیصد کمی ہوئی، حجم 1 ارب 78 کروڑ ڈالر رہا، 10 ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 11.4 ارب ڈالر رہے۔ 

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اپریل ٹیکس ریونیو میں 26.3 فیصد اضافہ ہوا، جو 9300 ارب روپے وصول ہوا۔ نان ٹیکس ریونیو 69.9 فیصد اضافے سے 4 ہزار 99 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

وزارت خزانہ کی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ملکی معیشت کو فچ ریٹنگ نے اپ گریڈ کر دیا، افراط زر اپریل میں کم ہو کر 0.3 فیصد پر آگیا۔

رپورٹ کے مطابق گندم کی پیداوار کا تخمینہ 28.98 ملین ٹن لگایا گیا۔

آٹو موبائل شعبے میں 95.8 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں سالانہ بنیادوں پر 1.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق ایل ایس ایم میں ماہانہ کمی 4.6 فیصد ریکارڈ کی گئی، آئی ٹی برآمدات میں 21.1 فیصد اور ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا۔

22 میں سے 12 صنعتی شعبوں نے مثبت کارکردگی دکھائی، مجموعی محصولات میں36.7 فیصد اضافہ اور مالی خسارہ کم ہو کر 2.6 فیصد ہوگیا۔

گرین سکوک کا اجرا ہوا جو ماحولیاتی ترقی کی جانب اہم پیشرفت ہے، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں قیمتوں میں اضافہ برقرار رہا۔

ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق درآمدات میں 11.8 فیصد اضافہ ہوا، تجارتی خسارہ 21.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ بی آئی ایس پی کے تحت 409.4 ارب روپے کی امداد تقسیم کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات