30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹلوگ بکواس کرتے ہیں کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی:...

لوگ بکواس کرتے ہیں کہ عورتوں کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی: ثمینہ پیرزادہ


— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے کے مختلف دعوؤں کو مسترد کردیا۔

حال ہی میں ثمینہ پیرزادہ نے نجی یوٹیوب چینل پر انٹرویو دیا جس کے مختلف مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

وائرل کلپس میں سے ایک میں صحافی نے سینئر اداکارہ سے عورتوں کی کمائی میں برکت نہ ہونے سے متعلق خیالات معلوم کیے۔

ثمینہ پیرزادہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کوئی مرد اُٹھ کر میرے لیے دروازہ کھول رہا ہے یا نہیں، لیکن اگر کوئی مرد ایسا کرتا ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کی ماں نے اس کی تربیت کتنی اچھی کی ہے کہ وہ خواتین کا احترام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر میرا شوہر میرے لیے دروازہ نہیں کھولتا تو مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا میں خود کھول لوں گی اپنا دروازہ لیکن جب عثمان میرے لیے دروازہ کھولتے ہیں تو کہتی ہوں ’امی یو ڈان آ گڈ جاب‘ (امی آپ نے بہت اچھا کام کیا ہے)۔ وہ میرا خیال رکھتے ہیں، سیر و سیاحت کےلیے لے جاتے ہیں تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ کتنے اچھے انسان ہیں اور ان کی تربیت کتنی اچھی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں نے بھی بہت سنا ہے کہ خواتین کی کمائی میں برکت نہیں ہوتی یا ہوائی روزی ہوتی ہے، یہ سب بکواس ہے۔ ہم دونوں نے بہت اور اچھا کام کیا ہے۔ میں نے زندگی میں بہت محنت کی ہے، اپنے گھر کو بنانے میں، اپنی بیٹیوں کی پرورش، ان کی تعلیم و تربیت میں۔

ثمینہ پیرزادہ نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں عثمان نے میری بہت تعریف کی ہے کہ میں نے بیٹیوں کو پڑھایا ہے ان کی اچھی تربیت کی ہے، اگر میری کمائی میں برکت نہ ہوتی تو میں کیسے بیٹیوں کو پڑھا سکتی تھی؟ میں نے بچیوں کی تعلیم اور عثمان نے گھر بنایا، ہم دونوں سب کچھ مل بانٹ کر کرتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات