30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹقومی کھیل ہاکی پر بننے والی سیریز ’شمشیر‘ کا ٹریلر ریلیز

قومی کھیل ہاکی پر بننے والی سیریز ’شمشیر‘ کا ٹریلر ریلیز


درخشاں ستاروں کے ساتھ اوریجنل سیریز شمشیر کے ٹریلر کی تعارفی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا، رنگارنگ تقریب میں انٹرٹینمنٹ اور کھیلوں کی دنیا کی مقبول شخصیات موجود تھیں جو قومی افتخار اور ثقافتی ورثہ کی نمایاں عکاسی کرتی ہیں۔

اس تقریب میں شو بزکے نمایاں ستاروں فرحان سعید، حریم فاروق، بہروز سبزواری اور عمر عالم کے علاوہ پروڈیوسر نینا کاشف اور ڈائریکٹر شہرزادے شیخ بھی شامل تھی۔

اس موقع پر پاکستان کی ہاکی ٹیم کی عظیم شخصیات بشمول قمر ابراہیم، سمیر حسین اور موجودہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان امجد بٹ بھی موجود تھے۔

ان مقبول شخصیات کی شمولیت نے تقریب کو رنگا رنگ کردیا، تقریب میں پاکستان میں ہاکی اور کہانیاں بیان کرنے کے ثقافتی تاثر کے موضوع پر پرجوش پینل ڈسکشن بھی ہوا جو ہماری قومی شناخت کا آئینہ ہے۔

اس میں جذباتی کیفیت، پرانی یادوں اور سیریز کی مناسبت سے اس شناخت کو دوبارہ اجاگر کرنے کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر فرحان سعید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، جب پروڈیوسر نے مجھ سے کہا کہ یہ شو ہاکی کے بارے میں ہے تو میں نے فوراََ ہاں کہہ دی اور مجھے امید ہے کہ یہ پاکستان میں ہاکی کے کھیل کی دوبارہ مقبولیت کیلئے اہم ہوگی۔

اداکارہ حریم فاروق نے کہا، مجھے علم نہیں تھا کہ پاکستان نے ہاکی میں اتنی زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہم کو شدید احساس ہے کہ اس پروجیکٹ سے پہلے ہمیں یہ تمام معلومات حاصل نہیں تھیں۔

پروڈیوسر نینا کاشف نے شو کے وژن کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، شمشیر میں ہم ایک ایسی کہانی بیان کرنا چاہتے تھے جو جذباتی اقدار اور ورثہ دونوں کے بارے میں ہو۔ یہ ہماری ثقافت کی گہرائی کا عکس ہے اور ہم ٹیپ میڈ کے ذریعے اس کو ناظرین تک پہنچانے کیلئے بہت پرجوش ہیں۔

تقریب میں سیلیبریٹیز، میڈیا پرسنالٹیز اور صنعتی شعبہ کی اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی۔ شمشیر کے ٹریلر کی رونمائی کی زبردست پذیرائی ہوئی جبکہ لائیو ڈسکشن سے پاکستانی کھیلوں کی ثقافت کی عکاسی اور اس میں دوبارہ دلچسپی کو اجاگر کرنے میں مدد ملی۔ شمشیر کا باقاعدہ پریمیئر 13 جون 2025 کو ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات