33 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعلیزے شاہ کی عید الاضحیٰ پر جانوروں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر...

علیزے شاہ کی عید الاضحیٰ پر جانوروں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی اپیل


— فائل فوٹو

اپنے بےباک خیالات و ویڈیوز کے باعث سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کا شکار بننے والی پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل قربانی کے جانوروں سے ہمدری کا اظہار کیا ہے۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد واپس سوشل میڈیا پر لوٹنے والی اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں دل کی گہرائیوں سے اپنے عاجزانہ خیالات پیش کرتے ہوئے لکھا کہ چوں کہ عید الاضحیٰ آ رہی ہے اس لیے میں نے سوچا کہ جو بات کافی عرصے سے میرے دل میں ہے عقائد اور روایات کے احترام کے لیے مجھے اس کا اظہار کرنا چاہیے۔

علیزے شاہ کی عید الاضحیٰ پر جانوروں کی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی اپیل

انہوں نے یہ واضح کرتے ہوئے کہ یہ کوئی تنقید نہیں بلکہ نرم دل سے نکلی آواز ہے جو ایک مختلف نقطہ نظر رکھتی ہے کہ بلاشبہ قربانی ایک سنت ہے، ایک خوبصورت روایت ہے جس کی بنیاد حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اللّٰہ کی رضا کے آگے سر تسلیم خم کرنے سے جڑی ہے لیکن اسلامی نقطہ نظر سے یہ بات بھی درست ہے کہ یہ ہر ایک پر فرض نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں کے لیے زندگی میں ایک بار قربانی کرنا کافی ہوتا ہے وہ بھی اگر وہ مالی استطاعت رکھتے ہوں تو، اس کے باوجود کبھی کبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ مقدس عمل کسی بالکل الگ چیز میں تبدیل ہوگیا ہے۔

علیزے نے لکھا کہ ہر سال میں سڑکوں پر بہت سا خون اور جانوروں کی آنکھوں میں خوف اور درد دیکھتی ہوں، ان کے رونے کی آوازیں میرا دل توڑ دیتی ہیں، وہ بول نہیں سکتے لیکن جانور محسوس کرتے ہیں، وہ ہماری طرح اپنے قریبی سے جڑے ہوتے ہیں۔ انہیں بھی اسی محبت کرنے والے خدا نے تخلیق کیا ہے جس نے ہمیں بنایا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی تصویروں، لطیفوں اور میمز کے ساتھ عوامی طور پر انہیں اتنی تکلیف میں دیکھنا مجھے ذاتی طور پر برداشت کرنا بہت مشکل لگتا ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں نیت اہمیت رکھتی ہے اور بہت سے لوگ قربانی نہایت خلوص اور عقیدت کے ساتھ کرتے ہیں، یہ پوسٹ اس چیز کے خلاف نہیں ہے، بس نرمی سے ایک گزارش ہے کہ کیا ہم اس عید پر قربانی کے جانوروں کی تعداد اور یہ کہ وہ کتنے بڑے ہیں، اس پر توجہ دینے کے بجائے ہمدردی اور عاجزی کے جذبے کو فروغ دے سکتے ہیں؟

انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ مہربانی کر کے آن لائن شیئر کردہ تصاویر اور ویڈیوز کے حوالے سے احتیاط برتیں کیونکہ ہم میں سے کچھ افراد اس سے بہت متاثر ہوتے ہیں، اسلام انسان اور جانوروں کے ساتھ احترام اور رحم دلی کا درس دیتا ہے اور یہی ہمارے نبیﷺ کی اصل سنت ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے، آپ اس سے اختلاف کرسکتے ہیں آپ کو اس کا حق ہے، میں تمام خیالات کا احترام کرتی ہوں لیکن مجھے یہ کہنا ہی تھا کیونکہ خاموشی میرے دل پر بوجھ بنی ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات