37 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوعالمی بینک کی پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی، شراکت داری...

عالمی بینک کی پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی، شراکت داری فریم ورک پر کام شروع



اسلام آباد:

عالمی بینک کی جانب سے پاکستان کو 40 ارب ڈالر کی فراہمی کے حوالے سے 10 سالہ شراکت داری فریم ورک پر کام شروع کردیا گیا۔

وزارت اقتصادی امور کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے عالمی بینک فریم ورک پر جامع عمل درآمد کا آغاز کر دیا ہے اور عالمی بینک 2026 سے 2035 تک پاکستان کو 40 ارب ڈالر فراہم کرے گا۔

بیان میں کہا گیا کہ عالمی بینک کی جانب سے 40 ارب ڈالر میں سے 20 ارب قرض جبکہ 20 ارب نجی سرمایہ کاری کی صورت میں دیے جائیں گے، ابتدائی 20 ارب ڈالر تعلیم، صحت، صاف توانائی اور ماحولیاتی بہتری کے منصوبوں پر خرچ ہوں گے۔

وزارت اقتصادی امور نے بتایا کہ عالمی بینک فریم ورک حکومت کے “اڑان پاکستان” پلان کے مطابق تیار کیا گیا ہے، نجی سرمایہ کاری اور شمولیتی ترقی کو فریم ورک کا اہم حصہ قرار دیا گیا۔

مزید بتایا گیا کہ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے ذریعے نجی شعبے میں 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور عالمی بینک فریم ورک کے تحت 6 اہم شعبے ترجیحی بنیادوں پر منتخب کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزارت نے بتایا کہ تعلیم، صحت، ماحولیاتی لچک اور مالیاتی نظم و نسق کو بنیادی اہداف میں شامل کیا گیا ہے، عالمی بینک اور شراکت دار اداروں نے پاکستان کی ترقی کے لیے بھرپور عزم کا اظہار کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات