30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہ رخ خان سے متعلق سوال پر ماہرہ خان کا عقلمندانہ جواب...

شاہ رخ خان سے متعلق سوال پر ماہرہ خان کا عقلمندانہ جواب صارفین کو بھا گیا


— فائل فوٹو

عید الاضحیٰ پر فلم ’لو گرو‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شاہ رخ خان سے متعلق سوال کا ذہانت سے جواب دے کر سب کے دل جیت لیے۔

فلم لو گرو کی مرکزی کاسٹ، اداکارہ ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید پاکستان اور امریکا کے بعد اب ان دنوں فلم کی تشہیر کے لیے دبئی پہنچ چکے ہیں۔

دبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اداکارہ سے بھارت میں بالخصوص شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے اور بھارتی فلموں کی تکنیک کے حوالے سے سوال پوچھا گیا، جس کا انہوں نے عقل مندی سے جواب دیا۔

ماہرہ خان سے پوچھا گیا کہ آپ نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے، آپ بالی ووڈ کا تجربہ رکھتی ہیں، لو گرو بھی بہت خوبصورتی سے فلمائی گئی ہے۔ کیا ہم اب تکنیکی اعتبار سے ایک ہی سطح پر آ چکے ہیں؟

اداکارہ نے سمجھداری سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کہانی تو اب کافی پرانی ہو چکی ہے، آپ کو مجھ سے دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے بارے میں پوچھنا چاہیے، مولا جٹ کی پروڈکشن کا معیار برصغیر میں بےمثال تھا۔ یہ فلم کسی بھی بین الاقوامی فلم کی طرح شاندار تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک ٹیکنالوجی کا تعلق ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم دن بدن بہتر ہو رہے ہیں۔ میرا نہیں خیال کہ کسی قسم کا موازنہ ہونا چاہیے۔ آپ کو لو گرو کی ویژولز اور ساؤنڈ بھی بہت پسند آئیں گے۔

مذکورہ انٹرویو کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین اداکارہ کے جواب کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات