30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومغزہ لہو لہوسعودی عرب کا گرفتار ایرانی عالمِ دین سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے...

سعودی عرب کا گرفتار ایرانی عالمِ دین سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا


سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین 52 سالہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو براستہ دبئی اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔

ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رضا قاسمیان کی حراست کے دوران سعودی حکومت نے ایرانی سفارتکاروں کو کم از کم دو بار ان تک رسائی دی تھی۔

ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ عالم دین کے کئی حامی بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ حج کرنے کی نیت سے سعودی عرب آنے والے ایرانی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس ویڈیو میں ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان سعودی حکومت اور بالخصوص ولی عہد محمد بن سلمان کی اصلاح پسند پالیسیوں پر تنقید کر رہے تھے۔

اگرچہ سعودی عرب نے ایرانی اسکالر کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی تاہم ایران نے اس معاملے پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تھا۔
  



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات