36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںرشتوں میں گرمجوشی، بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں تماشائیوں کی آمد

رشتوں میں گرمجوشی، بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں تماشائیوں کی آمد


کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور بنگلہ دیش کے رشتوں میں گرمجوشی بڑھتی جارہی ہے۔ بنگلہ دیش سے بڑی تعداد میں تماشائی بھی میچ دیکھنے لاہور پہنچے۔اسٹیڈیم میں جگہ جگہ بنگلہ دیشی پرچم اور بینرز دکھائی دیے۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا وفد بھی پاکستان آیاہے جس میں کرکٹ آپریشنز کے ہیڈ نظم العابدین فہیم، ایڈوائزر میجر امروز اور دیگر شامل ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےقذافی اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش سے میچ دیکھنے آئے وفد سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کے بھائیوں کی آمد پر دلی مسرت ہوئی، امید ہے کہ آپ میچز کے ساتھ لاہور کی مہمان نوازی سے بھرپور محظوظ ہوں گے۔گرم موسم کے باوجود بڑی تعداد میں تماشائیوں نے پہلا ٹی ٹوئنٹی دیکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات