30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحسن کی 5 اسٹار واپسی، شاداب کے کاری وار، پہلا ٹی ٹوئنٹی...

حسن کی 5 اسٹار واپسی، شاداب کے کاری وار، پہلا ٹی ٹوئنٹی پاکستان کے نام


کراچی(اسٹاف رپورٹر) تشکیل نو کے مرحلے سے گذرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی 37 رنز سے جیت لیا۔ بنگلہ دیش نے آخری 8وکٹ64 رنز پر گنوادیے۔ 201 کے جواب میں ٹیم چار گیندیں پہلے164رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔حسن علی کی ایک سال بعد پاکستان ٹیم میںفائیواسٹار واپسی ہوئی، انہوں نے کیریئر کی بہترین بولنگ کرتے ہوئے30 رنز دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے ۔ شاداب خان نے بھی کاری وار کیے۔ 25گیندوں پر48 رنز کی اننگز کھیلی، 26رنز دے کر دو وکٹ لیے اور دو کیچ بھی لئے۔ فہیم اشرف نے18رنز دے کر ایک شکار کیا ۔ نئے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے چارج سنبھالنے کے بعد گذشتہ کئی سالوں سے پاکستان کی فتوحات کے مرکزی کردار بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کرکے سلیکٹرز نے کئی نئے چہروں پر اعتماد کا اظہار کیا۔ حسن علی نے پرویز حسین کو آوٹ کرکے پاکستان کو پہلی کامیابی دلوائی۔ جس کے بعد مہمان ٹیم نے ابرار کے پہلے اوور میں15رنز حاصل کئے۔ تنزید حسین کو31رنز پر حسن علی نے بولڈ کردیا ۔ توحید ریدوئے22گیندوں پر17 رنز بناکر خوش دل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ کپتان لٹن داس شاداب کی گیند پرکیچ ہوگئے۔ انہوں نے30گیندوں پر48رنز تین چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے بنائے۔ ذاکر علی نے36رنز 20گیندوں پر بنائے ۔ قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹ پر 201 رنز بنائے۔ یہ اس گرائونڈ پر پاکستان کا سب سے بڑا اسکور ہے۔ صائم ایوب اور فخر زمان ناکام ثابت ہوئے اور بالترتیب صفر اور ایک رن پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ محمد حارث 18 گیندوں پر 31، کپتان سلمان علی آغا 34 گیندوں پر 56 ؤ، حسن نواز 22 گیندوں پر 44 رنز بنانے میں کامیاب رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ سلمان آغا کایہ ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ اسکور ہے۔ نائب کپتان شاداب خان نے 25 گیندوں پر 48 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ فہیم اور شاداب کی شراکت میں 24گیندوں پر پچاس رنز بنے ۔ اسپنر رشاد حسین نےچار اوورز میں55رنز دے کر ایک ،شریف الاسلام نے32رنز کے عوض دو وکٹ لیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات