37 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجیو کی فلم ’دیمک‘ پاکستانی سنیما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی، سونیا،...

جیو کی فلم ’دیمک‘ پاکستانی سنیما میں نیا ٹرینڈ سیٹ کریگی، سونیا، فیصل قریشی، ثمینہ پیرزادہ کی گفتگو


—جنگ فوٹو

جیو فلمز کے بینر تلے بنائی گئی فلم ’دیمک‘ کی مرکزی اداکارہ سونیا حسین، اداکار فیصل قریشی اور ثمینہ پیرزادہ نے کہا ہے کہ ’دیمک‘ ہمارے لیے ایک منفرد تجربہ ہے جو جدید ٹیکنالوجی، سنسنی خیز کہانی اور مکمل انٹرٹینمنٹ کا حسین امتزاج ہے، انہوں نے بتایا کہ یہ فلم ہر عمر کے افراد کے لیے ’پیسہ وصول‘ ثابت ہو گی۔ 

اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

اس موقع پر ہدایت کار رافع راشدی اور ایگزیکٹیو پروڈیوسر سید مراد علی نے بتایا کہ ’دیمک‘ صرف ایک ہارر فلم نہیں بلکہ اس میں خاندانی رشتوں کی الجھنیں، معاشرتی مسائل اور ماورائی عناصر بھی شامل کیے گئے ہیں، جو فلم کو دیگر فلموں سے منفرد بناتے ہیں، فلم کا ریلیز کیا گیا ٹریلر شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے اور تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ دیمک پاکستانی سنیما کے لیے ایک نیا ٹرینڈ سیٹ کر سکتی ہے۔

گزشتہ روز فلم ’دیمک‘ کے ہدایتکار اور اسٹار کاسٹ نے کراچی شہر کے ایک اور بڑے شاپنگ مال کا دورہ کیا، نوجوانوں کی بڑی تعداد سپر اسٹارز کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے جھوم اُٹھی، عوام کی بڑی تعداد نے اُن کا انتہائی جو ش و جذبے کے ساتھ استقبال کیا، آٹوگراف لیے اور تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ فلم ’مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت بڑی عید پر ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہو گی جس میں فیصل قریشی اور سونیا حسین مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، جب کہ ثمینہ پیرزادہ، جاوید شیخ اور بشریٰ انصاری جیسے سینئر فنکار بھی جلوہ گر ہیں۔

یاد رہے کہ ’جیو فلمز‘ اس سے قبل بھی کئی مشہور اور شاہکار فلمیں اپنے ناظرین کے لیے پیش کر چکا ہے، ان میں خدا کے لیے، بول، طیفا اِن ٹربل، دی لیجنڈ آف مولا جٹ، ڈونکی کنگ اور گلاس ورکر شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات