33 C
Lahore
Saturday, May 31, 2025
ہومقومی خبریںبیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان

بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان


—فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات کی جانب سے صوبہ بلوچستان کے موسم کی صورتحال سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک رہنے کاامکان ہے، وادی کوئٹہ میں مطلع صاف اور موسم خشک جبکہ بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم معتدل اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے میدانی اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔

اسی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے، کل تربت اور سبی میں درجۂ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات