36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ کی نئی غیر قانونی یہودی بستیاں بنانے کے اسرائیلی اعلان کی...

برطانیہ کی نئی غیر قانونی یہودی بستیاں بنانے کے اسرائیلی اعلان کی مذمت


تصویر سوشل میڈیا۔

برطانیہ نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے کے علاقے میں 22 نئی غیر قانونی یہودی بستیاں قائم کرنے کے اعلان کو فلسطینی ریاست کے حق میں جان بوجھ کر رکاوٹ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

برطانیہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے وزیر ہامیش فالکنر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا یہ اعلان عالمی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اس کی مذمت کرتا ہے، اس اعلان سے اسرائیل مسئلے کے دو ریاستی حل کو مزید خطرے میں ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی 22 نئی یہودی بستیوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

تل ابیب سے خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ اسرائیل کی مشرقی سرحد کو مضبوط بنانے اور شمالی علاقے میں آباد کاری بڑھانے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات