37 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانیہ اور آئرلینڈ کے 380 مصنفین کی غزہ میں نسل کشی کی...

برطانیہ اور آئرلینڈ کے 380 مصنفین کی غزہ میں نسل کشی کی مذمت


لندن (اے ایف پی)زیڈی اسمتھ اور ایان میک ایون سمیت برطانیہ اور آئرلینڈ کے تقریباً 380 مصنفین نے ایک کھلا خط لکھا ہے،جس میں انہوں نےاسرائیل کی غزہ میں نسل کشی کی مذمت کی اور جنگ بندی پر زور دیا۔میڈیم ویب سائٹ پر شائع ہونے والے اس خط میں اپنی اقوام اور دنیا کے لوگوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خوف کے عالم میں ہماری اجتماعی خاموشی اور بے عملی کو ختم کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔خط میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے بیان کرنے کے لیےنسل کشی کے الفاظ کے استعمال پر اب بین الاقوامی قانونی ماہرین یا انسانی حقوق کی تنظیمیں بحث نہیں کرتی ہیں۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی میںنسل کشی کے تمام الزامات کو بارہا مسترد کیا ہے۔اس خط سے ایک روز قبل فرانسیسی زبان کے 300 مصنفین، بشمول نوبل ادب انعام یافتہ اینی ایرناکس اور جین میری گوسٹاو لی کلیزیو، نے نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے اسی طرح کے ایک بیان پر دستخط کیے تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات