37 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا

ایلون مسک نے ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا


فائل فوٹو

دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ انتطامیہ کو خیرباد کہہ دیا، ارب پتی ایلون مسک امریکی صدر کے مشیر تھے۔ 

ایلون مسک نے ایک ہی روز پہلے صدر ٹرمپ کے بڑے خوبصورت بل پر عدم اطیمنان کا اظہار کیا تھا۔ 

خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں کی کوششوں کے سبب ایلون مسک شدید تنقید کی زد میں تھے۔

اپنے بیان میں ایلون مسک نے کہا کہ حکومت کے خصوصی ملازم کی حیثیت سے میرا ٹائم ختم ہوگیا، صدر ٹرمپ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے موقع دیا کہ بے کار اخراجات کم کروں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی استعداد کار بڑھانے کا مشن وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوگا۔

امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اہلکار نے بھی ایلون مسک کے ٹرمپ انتظامیہ چھوڑنے کی تصدیق کردی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات