30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی وزیر کا مسجدِ اقصیٰ کا دورہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو...

اسرائیلی وزیر کا مسجدِ اقصیٰ کا دورہ، امارات نے اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا


اسرائیلی انتہا پسند وزیرِ بین گوئیر یہودی انتہا پسندوں کے ہمراہ مسجدِ اقصیٰ میں اشتعال انگیزی کرتے نظر آ رہے ہیں—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی وزیر کا مسجدِ اقصیٰ کا دورہ اور اشتعال انگیز طرزِ عمل اپنانے پر اسرائیلی سفیر کو طلب کر لیا۔

یو اے ای کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق سالانہ فلیگ مارچ کے موقع پر اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیرِ قومی سلامتی بین گوئیر نے مسجدِ اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے ریلی کے دوران اشتعال انگیز نعرے لگائے، یہودی انتہا پسندوں نے صحافیوں اور فلسطینیوں کو ہراساں بھی کیا۔

یو اے ای نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں وزیروں اور مشیروں سمیت تمام ملوث افراد کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات