36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومانٹرٹینمنٹگلوکار اسرار شاہ کا چاہت فتح علی خان کو مشورہ دینے سے...

گلوکار اسرار شاہ کا چاہت فتح علی خان کو مشورہ دینے سے انکار


—-فائل فوٹوز

پاکستان کے معروف گلوکار اسرار شاہ نے کہا ہے کہ چاہت فتح علی خان موسیقی کا زوال نہیں، ہر فن کی جگہ ہے لیکن میں ان کو دھن سے متعلق کوئی بھی مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ وہ سمجھ نہیں پائیں گے۔

اسرار شاہ افغانی جلیبی، شکر ونڈاں رے اور پری زاد کے او ایس ٹی جیسے سپرہٹ گانوں کے لیے جانے جانتے ہیں۔ حال ہی میں ایک انٹرویو میں انہوں نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی موجودہ حالت اور چاہت فتح علی خان جیسے فنکاروں کی مقبولیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسرار شاہ نے صاف گوئی سے کہا کہ چاہت فتح علی خان سے اب تک میری ملاقات نہیں ہوئی، لیکن اگر ہونا پڑے تو میں مل لوں گا، بعض اوقات وہ بھی کرنا پڑتا ہے جو آپ نہیں کرنا چاہتے۔

انہوں نے مزید کہا وہ اچھے گلوکار نہیں ہیں، لیکن یہ کہنا غلط ہوگا کہ ان کی کامیابی موسیقی کا زوال ہے۔ فن کے کئی رنگ ہوتے ہیں اور ہر موسیقی کے سننے والے موجود ہوتے ہیں۔

اسرار نے سوشل میڈیا کی وسعت کو واضح انداز میں بیان کیا اور کہا کہ ایک وقت تھا جب موبائل عام نہیں تھے، اب سب کے پاس ہیں۔

ایسے ہی ایک وقت تھا جب صرف پی ٹی وی پر فنکار نظر آتے تھے، اب ہر شخص فون کے ساتھ اسٹار بن سکتا ہے، یہ جگہ اُن لوگوں کےلیے بنی ہے جو کچھ بننا چاہتے ہیں۔

اسرار شاہ نے ایک خوبصورت مگر شگفتہ پیغام دیا کہ چاہت فتح علی خان کے لیے میرا پیغام ہے کہ خوش رہیں، میں انہیں سر یا دھن کے بارے میں کوئی مشورہ نہیں دے سکتا، کیونکہ وہ سمجھ نہیں سکیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات