29 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںگاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

 آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں لس ڈنہ کے مقام پر گاڑی کھائی میں گر گئی، حادثے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر باغ کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ایس ایچ او کھائی گلہ نوید، انسپکٹر یاسر کیانی شامل ہیں۔

جاں بحق افراد میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان بھی شامل ہیں۔

آزاد کشمیر: گاڑی کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکار جاں بحق

ڈی سی باغ کا کہنا ہے کہ آئی جی کے ریڈر علی بخاری اور اہلکار فہیم بھی جاں بحق ہونے والوں میں شامل ہیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں کو کھائی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات