29 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںکیڈ ٹ کالج گڈاپ کے طالبعلم کی ہلاکت، انکوائری بورڈ تشکیل

کیڈ ٹ کالج گڈاپ کے طالبعلم کی ہلاکت، انکوائری بورڈ تشکیل


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کراچی کے کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ نے طالب علم کی ہلاکت پر انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔

کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 3 رکنی بورڈ طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کرے گا۔

کالج کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے پر سالار کے والدین کو بھی آگاہی دی جائے گی۔

اس سے قبل سالار کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا تھا کہ سالار کی طبیعت خراب ہونے پر کالج انتظامیہ نے غفلت برتی، اس لیے وہی موت کی ذمے دار ہے۔

اہلِ خانہ نے استفسار کیا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو میں منتقل کیوں نہ کیا گیا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات