30 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومتجارتی خبریںکاشتکار تنظیم ٹیل آباد گار کا مینگو فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان

کاشتکار تنظیم ٹیل آباد گار کا مینگو فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان


—فائل فوٹو

میرپور خاص میں کاشت کار تنظیم ٹیل آباد گار نے مینگو فیسٹیول کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، 57 واں مینگو فیسٹیول 4 جون سے شروع ہونے والا ہے۔

 کاشت کار تنظیم کے رہنما میر اعجاز تالپور نے کہا ہے کہ مینگو شو کا بائیکاٹ اور احتجاج کریں گے، ہم نہیں چاہتے کہ ان حالات میں مینگو فیسٹیول ہو جب ہم پانی کو ترس رہے ہیں۔ 

چیئرمین مینگو فیسٹیول کمیٹی عارف بھرگڑی نے کہا ہے کہ اس سے قبل مینگو فیسٹیول کی تاریخ دو مرتبہ تبدیل ہو چکی ہے۔

عارف بھرگڑی نے کہا کہ اب تک مینگو فیسٹیول کا انعقاد یقینی نہیں، فیسٹیول کے لیے فنڈز کی عدم دستیابی بھی مسئلہ ہے۔

چیئرمین مینگو فیسٹیول کمیٹی نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مینگو فیسٹیول منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات