36 C
Lahore
Friday, May 30, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص...

پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کرنے والے ہر شخص کو سلام: گورنر سندھ


—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

گورنر ہاؤس کراچی میں یومِ تکبیر کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔

گورنر سندھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر وہ شخص جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں کردار ادا کیا انہیں سلام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی حکومت نے ایٹمی پروگرام کے خلاف کوئی نااتفاقی نہیں کی، دنیا میں سب سے محفوظ ایٹمی نظام پاکستان کا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں ایٹمی مواد کے لیک اور چوری ہونے کے کئی واقعات رونما ہو چکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا کوئی واقعہ کبھی نہیں ہوا، آج معصوم بچوں کو بلانے کا مقصد 28 مئی کے دن کو یاد کرنا ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس ایٹمی طاقت کے ذریعے ہی پاکستان سے دشمن کانپ اٹھے ہیں، جب بات پاکستان کی ہو گی، ریاست کی ہو گی تو ہم سب ایک ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دشمن رات کی تاریکی میں حملہ کرے گا تو دن میں جواب دینے کی ہمت رکھتے ہیں، وہ ہمارے بچوں کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ بڑوں کے حوصلے ٹوٹ جائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات