28 مئی کو یومِ تکبیر کی مناسبت سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں پولیس افسران و جوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی دھماکے کر کے دفاعِ وطن کو ناقابلِ تسخیر بنایا اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
انہوں نے کہا کہ یومِ تکبیر ہمیں اُس تاریخی لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان نے دفاعی خود مختاری کا عملی مظاہرہ کیا۔