32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایکساتھ دھڑکتے ہیں: وزیرِ اعظم...

پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایکساتھ دھڑکتے ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف


وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

ایک بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خوبصورت اور پُرامن شہر لاچن میں عزیز بھائی صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوئی۔ پاک بھارت حالیہ تنازع میں پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے علاقائی امن و خوش حالی کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات