42 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستانی کھلاڑیوں کا نیا امتحان، بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی 20...

پاکستانی کھلاڑیوں کا نیا امتحان، بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹی 20 آج، وسیم جونیئر سیریز سے باہر، عباس آفریدی شامل


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ نیوزی لینڈ کے مائیک ہیسن نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں اور پاکستانی ٹیم ان کی کوچنگ میں پہلی سیریز بنگلہ دیش کی نسبتاً کمزور ٹیم کے خلاف کھیل رہی ہے۔نئے کوچ پاکستان کرکٹ کو جدید اور تیز کرکٹ سے ہم آہنگ کرنا چاہتے ہیں۔سیریزمیں پاکستان تین صف او ل کے کھلاڑیوں بابر اعظم،محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ڈراپ کیا ، سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان کی ٹیم میں اکثریت نوجوان کھلاڑیوں کی ہے۔جبکہ فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر سائیڈ اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔ ان کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بدھ کی شب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ۔تینوں میچز رات آٹھ بجے شروع ہونگے۔پاکستان کے خلاف بدھ سے شروع ہونے والی بنگلہ دیش کی سیریز کے لیے مستفیض الرحمان اور تسکین احمد انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔تسکین ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں جبکہ مستفیض انگوٹھے کی چوٹ کی وجہ سے زخمی ہوئے تھے۔سلیکٹرز نے خالد احمد کو مستفیض کی جگہ لینے کے لیے بلایا ہے،خالد کے علاوہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں تنظیم حسن، حسن محمود اور شرف الاسلام شامل ہیں۔ زخمی سومیا سرکار کی جگہ مہدی حسن میراز کو بھی شامل کیا ہے۔بنگلہ دیش ٹیم کی قیادت لٹن داس کررہے ہیں۔بنگلہ دیش ٹیم نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک اچھا پریکٹس سیشن کیا ہے۔میں شائقین سے کہنا چاہوں گا کہ وہ بڑی تعداد میں آئیں اور نہ صرف ہماری بلکہ کھیل کے جذبے کی حمایت کریں۔بنگلہ دیش کپتان لٹن داس کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کیلئے بہترین موقع ہے۔دریں اثناءٹی ٹوئنٹی سیریز کے درمیان ڈی آر ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہو گی۔ذرائع کے مطابق پی ایس ایل دوبارہ شروع ہونے کے بعد بھی بقیہ 8میچوں میں سہولت موجود نہیں تھی، پاکستان سپر لیگ کا آخری مرحلہ ڈی آر ایس کے بغیر کھیلا گیا۔جنگ کے دوران غیر ملکی کمپنی اپنے سسٹم کے ساتھ واپس چلی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات